اسلام آباد: ملک میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں سے کمیٹی کے اراکین کے نام طلب کر لیے ہیں۔ کمیٹی کے لیے 8 ارکان قومی اسمبلی اور 4 سینیٹ سے منتخب کیے جائیں گے۔
چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے 3 روز قبل 3 سینیئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گا، اور اسپیکر قومی اسمبلی اس پینل کو چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیٹی کو ارسال کرے گا۔