راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی۔ یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پہلے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد 18 اکتوبر کو اس پابندی میں مزید دو روز کی توسیع کی گئی تھی۔