اسلام آباد ۔ڈیٹا کانفرنس میں مسابقتی کمیشن اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے،چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر اور ممبر شماریات بیورو سرور گوندل نے دستخط کیے۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ معاہدے کے تحت دو ادارے فلاح عامہ کے لیے بہتر حکمت عملی بنا سکیں گے،مسابقتی کمیشن اور پاکستان شماریات بیورو باہمی تعاون کا فریم ورک تیار کریں گے،معاہدے کے تحت دونوں ادارے ڈیٹا ایکسچینج کرسکیں گے، ڈیٹا کے بہتر استعمال سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی
اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے اعلی افسران سال میں ایک دفعہ میٹنگ کریں گے،سالانہ میٹنگ کے بعد باہمی تعاون بڑھانےکے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی، معاہدے کے تحت دونوں ادارے تکینیکی تعاون بڑھائیں گے، معاہدے کے تحت دونوں اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
اعلامیہ کے مطابق مسابقتی کمیشن اور شماریات بیورو کے افسران کی تربیت کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں گے،دونوں ادارے ڈیٹا جمع کرنے اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے میں باہمی تعاون کریں گے، پرائمری اور سیکنڈری ڈیٹا پر تحقیق، مسابقتی رپورٹس اور انکوائری رپورٹ تیار کرنے میں معاونت کریں گے، دونوں ادارے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے مشترکہ شعبہ جات اور معلومات بھی تعاون کریں گے۔
قبل ازیں اسلام آباد میں ڈیٹا 2024 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیٹا دور جدید کی نئی کرنسی ہے، ڈیٹا کی درست کلکیشن دنیا بھر میں اہم ترین ٹیکنالوجی ہے،پاکستان میں ڈیٹا کو جدید سطور سے ہمکنار کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو ڈیٹا کے لیے ڈیجٹلائزیشن کی ضرورت ہے،درست ڈیٹا کے بغیر کوئی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔