اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مجموعی طور پر ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں، اور صرف سینیارٹی ہی نہیں بلکہ فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔
چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے ارکان پر تشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تو میں اس بات کی حمایت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا شکر گزار ہوں، آئینی ترمیم کے حوالے سے مجموعی طور پر ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے ہیں۔ اگر تحریک انصاف اپنے ارکان پر تشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تو میں حامی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مل کر ایک محنت اور کوشش کی ہے، مگر کسی پارٹی پر جبر نہیں کرسکتے۔ میں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو ججز یا شخصیات سے منسلک نہ کیا جائے، اور ہم نے کہا تھا کہ صرف سینیارٹی ہی نہیں بلکہ فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔