کراچی: شوبز کی دنیا میں ہانیہ عامر کو متعارف کرانے والی ریحام خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کو شادی کے حوالے سے مشورے دیے ہیں۔
عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں، اور انہیں فخر ہے کہ وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں لانے والی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم “جانان” میں ہانیہ عامر ہی واحد اداکارہ تھیں جنہیں انہوں نے منتخب کیا، جب کہ ہانیہ کی عمر اُس وقت صرف 17 سال تھی۔
ریحام خان نے ہانیہ عامر کی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کی سپورٹ کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اس لیے انہیں اس وقت شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے، تاکہ وہ مزید ترقی کر سکیں۔
بالی ووڈ میں ہانیہ عامر کی اداکاری کے بارے میں ریحام خان نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ بات ہونے جا رہی ہے تو وہ بہت خوش ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں پہلے ہی یقین تھا کہ ہانیہ اس فیلڈ میں بہت آگے جائیں گی، اور ایسا اکثر ان کے اندازوں کے مطابق ہوتا ہے۔