ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے مذاق بعض اوقات لوگوں کو برے لگ جاتے ہیں۔
شاہ رخ خان لوکارنو فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے لوکارنو میٹس پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ لوگ اب بہت زیادہ حساس ہوگئے ہیں، اور آپ جو مذاق کرتے ہیں، کسی نہ کسی کو برا لگ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل “حس مزاح” کا نہ ہونا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کے اندر قدرتی طور پر مزاح کی حس موجود ہے اور وہ لوگوں کو ہنسا سکتے ہیں، لیکن ان کی ٹیم ہمیشہ انہیں بتاتی ہے کہ لوگ ان کے مزاح کو نہیں سمجھتے۔
انہوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کا مزاحیہ انداز ہمیشہ قبول نہیں کیا جاتا۔