آسام: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سٹے بازی کی ایپ میں نامور شخصیات کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس نے آئی پی ایل جیسی لیگ میں سٹے بازی کی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔
اداکارہ کو بیٹنگ ایپ کی تشہیر میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہے میں پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
تمنا بھاٹیا اپنے والدین کے ہمراہ آسام کے ای ڈی دفتر پہنچیں، جہاں انہوں نے اور ان کے والد نے پوچھ گچھ کے لیے داخلے دیا، جبکہ ان کی والدہ باہر گاڑی میں انتظار کرتی رہیں۔
اطلاعات کے مطابق تمنا سے سخت سوالات کیے گئے، تاہم ان کے جوابات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ دوسری بار ہے کہ تمنا بھاٹیا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے میں طلب کیا ہے؛ اس سے پہلے بھی انہیں مہاراشٹر میں قائم دفتر میں بلایا گیا تھا۔