اسلام آباد۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پی پی رہنماﺅں کو پیر تک اسلام آبادمیں قیام کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں یہ آئینی ترمیم بغیر لوٹوں کے پاس کرادوں،جمعہ کے روز بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا پارلیمانی اجلاس ہواجس میں آصفہ بھٹو زرداری چیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی خورشید شاہ شازیہ مری ،نوید قمر نے شرکت کی ،اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پی پی قیادت اور اراکین اسمبلی کو سوموار تک آسلام آباد میں رکنے کی ہدایت کی ،بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے میں اراکین کو آگاہ ہے ،بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی پارٹی نے 1973 سے آئینی ترمیم کے لئے جدو جہد کی ہے ۔