ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ جم میں ورک آؤٹ کے دوران شدید انجری کا شکار ہوگئیں۔
راکول کو 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے دوران کمر میں چوٹ آئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی۔
اداکارہ اس وقت اجے دیوگن کے ساتھ اپنی نئی فلم “دے دے پیار دے 2” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انجری کے باوجود راکول نے دو دن تک اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کے لیے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔
راکول اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کو صحت مند رہنے کی ترغیب دیتی ہیں، لیکن اب خود ایک خطرناک صورتحال کا سامنا کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا، اور 10 اکتوبر کو اپنی سالگرہ کی تقریب سے ایک گھنٹہ قبل وہ شدید درد میں مبتلا ہوگئیں۔ سالگرہ کی تقریب میں طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے پٹھوں کو آرام دینے کے لیے انجکشن لگائے۔ اب وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں اور صحت یابی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔