راولپنڈی۔ پاک آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پیٹرول 2024 کی مشق میں حصہ لے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشق 2024 میں شرکت کی۔ یہ مشق 4 سے 13 اکتوبر تک جاری رہی، جس میں 42 ممالک کی 128 ٹیمیں شامل ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جو پوری قوم اور پاکستان آرمی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، 65 ویں کیمبرین پیٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا، جس میں ٹیموں کو 48 گھنٹوں کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے مخصوص ٹاسک مکمل کرنا تھے۔