اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔دونوں ممالک کے وفود نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی کے ساتھ ہوٹل تک پہنچایا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے سربراہان سمیت بیشتر وفود کی آمد و رفت نور خان ایئربیس کے ذریعے ہوگی، اس لیے اسلام آباد تک سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ایس سی او سمٹ 16 اور 17 اکتوبر کو پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد بھی پاکستان پہنچ گیا،جبکہ روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد پہنچا ہے جبکہ کرغزستان اور ایران کے وفود بھی پہنچ گئے ہیں ،تمام مہمانوں کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا ہے