شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق، 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں یہ سروس معطل رہے گی۔
میٹرو بس سروس کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ 13 اکتوبر تک یہ سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ یہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد، پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔