کابل ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کے اجلاس میں افغانستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی عدم شرکت کی وجہ افغانستان کا اس تنظیم کا رکن نہ ہونا تھا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی پاکستان کو ملی اور اس نے طالبان حکومت کی شرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔افغانستان تو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن نہیں ہے، مگر یہ 7 جون 2012 سے ایک آبزرور ریاست کے طور پر شامل ہے۔ البتہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ 2021 سے غیر فعال رہا ہے۔ابھی تک طالبان حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ سابق افغان حکومتوں کے معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا، اور جب تک وہ ایسا نہیں کرتی، ان کی شرکت ممکن نہیں ہوگی۔یہ بات بھی اہم ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں افغانستان اور منگولیا دو ممالک ہیں جو بطور آبزرور شامل ہیں، اور منگولیا کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔