میسا چیوسیٹس: سائنس دانوں نے سپائیڈر مین کا جال پھینکنے والا گیجٹ تیار کر لیا ہے۔ اس گیجٹ کے لیے ایک خاص مائع بھی تیار کیا گیا ہے، جو پھینکے جانے پر ایک مضبوط چپکنے والا فائبر بن جاتا ہے۔
امریکا کی ٹفٹ یونیورسٹی کے محققین کئی سالوں سے ایسے مضبوط فائبر کی تخلیق کی کوشش کر رہے تھے جو مکڑیوں یا دیگر کیڑوں کے خارج کردہ ریشم کی طرح کارآمد ہو۔ محققین کے مطابق، مکڑی کے تار کی سختی، لچک اور چپکنے کی خصوصیات کو یکجا کرنا ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔
جرنل ایڈوانسڈ فنکشنل مٹیریلز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، درست ایڈیٹیوز کے ذریعے مضبوط کیے گئے فائبروئن نامی پتنگے کے ریشم کو باریک سوئی سے خارج کرکے ایک مضبوط اور چپکنے والا فائبر تیار کیا جا سکتا ہے۔
تحقیق کے شریک مصنف مارکو لو پریسٹی نے بتایا کہ وہ فائبروئن سلک استعمال کرتے ہوئے انتہائی مضبوط چپکنے والے مواد بنانے پر کام کر رہے تھے۔ جب انہوں نے اپنے گلاس کو ایسیٹون سے صاف کرنا شروع کیا تو گلاس کے پیندے پر جالے جیسا مواد بنتا ہوا دیکھا۔
محققین نے مزید دریافت کیا کہ فائبروئن سلوشن ایتھنول یا ایسیٹون جیسی کیمیکلز کی موجودگی میں کئی گھنٹوں تک نیم ٹھوس جیل کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ڈوپامین کا مرکب ریشم کے پروٹین کو مائع سے ٹھوس میں منتقل کرنے میں تیزی لاتا ہے۔