کراچی: اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا بچوں کا سفیر مقرر کر دیا ہے۔
صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “اس ہفتے کچھ انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات ہوئی اور شاندار تجربات حاصل ہوئے۔ میں شیئر کرنے کے لیے بہت ساری کہانیاں رکھتی ہوں! مزید جلد!”
انہوں نے یونیسیف کے پلیٹ فارم سے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یونیسیف نے پاکستان میں پہلی بار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے قومی سفیر کی تعیناتی کی ہے۔ اس حیثیت سے، صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز پر یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو اجاگر کریں گی۔
صبا قمر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور ڈراموں میں بچوں اور خواتین کے خلاف تشدد اور استحصال کے مسائل پر بھی آواز اٹھائی ہے۔