اسلام آباد۔ٹیلی نار پاکستان نے شفا فاو¿نڈیشن کے تعاون سے اسلام آباد کے 345 کیمپس میں اپنے تمام ملازمین کے لیے بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ ملک بھر سے بڑی تعداد میں ملازمین نے اس تقریب میں شرکت کی، جس کا مقصد بریسٹ کینسر سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنا تھا، جن میں خطرے کے عوامل، بچاو¿ کی حکمت عملی اور ابتدائی تشخیص کی اہمیت شامل ہے تاکہ اموات میں کمی اور مریضوں کی حمایت کی جا سکے۔
تقریب میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کینسر جیسی موذی مرض سے آگاہی کی کمی جو اکثر دیر سے تشخیص کا باعث بنتی ہے، جو بریسٹ کینسر کے خلاف لڑائی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ شرکاءکو ابتدائی تشخیص اور فعال صحت کے اقدامات کے جان بچانے والے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ٹیلی نار پاکستان کی چیف پیپل آفیسر، عریج خان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کی صحت آگاہی کو فروغ دینے کی عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار میں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اہم صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانا صرف ایک ذمہ داری نہیں؛ یہ ایک صحت مند کمیونٹی اور بالآخر، معاشرے کی بنیاد ہے۔ ایک سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر، ہم افراد کو ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں اور کمیونٹیز میں پھیلائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جان بچانے والی معلومات ان لوگوں تک پہنچیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ثنا سید، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ، شفا انٹرنیشنل ہسپتال، نے بریسٹ کینسر کی اسکریننگ اور ابتدائی تشخیص کے اہم کردار پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایشیائی ممالک میں بریسٹ کینسر کی سب سے زیادہ شرح ہے، تقریباً 1 میں سے 9 خواتین کی زندگی بھر تشخیص کا خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم، ابتدائی تشخیص بقاءکی شرح کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہے، جس سے بقاء کے امکانات 90% تک بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر سید نے ٹیلی نار پاکستان کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاایسے اقدامات ایک طاقتور پیغام دیتے ہیں جو وسیع پیمانے پر آگاہی کو فروغ دیتا ہے اور بالآخر جانیں بچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال اکتوبر کو ‘پنکٹوبر’ کے تحت بریسٹ کینسر آگاہی مہینہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عالمی صحت تنظیم کے مطابق، بریسٹ کینسر تقریباً 2.3 ملین لوگوں کو سالانہ متاثر کرتا ہے، جو ابتدائی تشخیص اور حفاظتی نگہداشت کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
ان کہنا تھا کہ ٹیلی نار پاکستان معاشرے کی مثبت ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ آگاہی سیشن کمپنی کی اپنے ملازمین اور وسیع تر کمیونٹی کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے عزم کی ایک اور مثال ہے، جو اس کی سماجی ذمہ داری اور دیکھ بھال کے بنیادی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔