کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب شارٹس نے نئے ’سیو‘ بٹن کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپس تک جلدی رسائی فراہم کرنا ہے۔
سوشل میڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ’سیو‘ بٹن کے اضافے کے ساتھ کمپنی نے شارٹس کے یوزر انٹرفیس سے ناپسندیدگی کا بٹن ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
موجودہ یوٹیوب شارٹس پلیئر میں ’لائیک‘ اور ’ڈِس لائیک‘ بٹن دائیں جانب اوپر موجود ہیں، لیکن حالیہ تجربے میں ’سیو‘ بٹن کی جگہ بنانے کے لیے ناپسند کرنے والا بٹن ختم کیا جائے گا۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ڈِس لائیک بٹن اب انٹرفیس کے اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں والے مینو میں منتقل کیا جائے گا۔
صارفین کسی کلپ کو ناپسند کرنے کے لیے اس مینو کو کھول کر اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔