ممبئی: بھارت میں معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا، جنہوں نے آج یومِ سوگ منانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔
مہاراشٹر میں ہونے والے تمام تفریحی پروگرامز منسوخ کر دیے گئے ہیں، اور پارلیمان، سرکاری دفاتر اور اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
رتن ٹاٹا کی میت بھارتی پرچم میں لپٹی ہوئی آج صبح سے شام تک ممبئی کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں رکھی جائے گی۔ بعد ازاں، آخری رسومات ورلی میں ادا کی جائیں گی۔
وزیراعظم مودی آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے لاؤس روانہ ہونے کی وجہ سے آخری رسومات میں شریک نہیں ہو سکیں گے، جبکہ ان کی نمائندگی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کریں گے۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ 1991ء سے 2012 تک ٹاٹا سنز کے چیئرمین رہے، اور اس دوران انہوں نے گروپ کو عالمی کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچایا۔ انہیں دنیا کی سب سے سستی گاڑی بنانے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔