تہران: ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میریان نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر لمحے تیار ہیں اور ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، جس کی وجہ سے ہم اسرائیل کو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل مرتضیٰ میریان نے کہا کہ اسرائیل پر جوابی حملے کے لیے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
جنرل میریان نے واضح کیا کہ ایران پر ہونے والے ہر اسرائیلی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اگر ایک بھی حملہ ہوا تو اسرائیل کو زمین بوس کر دیں گے۔
ایرانی جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس جدید فضائی دفاعی نظام موجود ہے، لیکن ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم جیسے تمام دفاعی نظام ناکام ہو چکے ہیں۔ ہم نے اسرائیل کے اندر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کے مشیر بریگیڈیئر جباری نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں اسرائیل کے کئی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
قبل ازیں، اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب جلد دیا جائے گا۔