امریکا میں نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران ہر شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پول اسٹیشن جائے گا، لیکن 46 کلومیٹر کی اونچائی پر موجود ناسا کے عملے کے لیے یہ عمل کچھ مختلف ہوگا۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ناسا کے خلابازوں کو امریکی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے absentee ballot یا ابتدائی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کا انتظام کاؤنٹی کلرک کے دفتر کے تعاون سے کیا جائے گا۔
خلا سے ووٹنگ ناسا کے اسپیس کمیونیکیشن اینڈ نیویگیشن (SCaN) پروگرام کے تحت ممکن بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ناسا کا نیئر اسپیس نیٹ ورک خلائی مشنوں کے ووٹ ڈالنے کے عمل کو منظم کرتا ہے، جو کہ میری لینڈ میں واقع گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
یہ نیٹ ورک زمین کے 1.2 ملین میل کے فاصلے پر موجود خلائی مشنوں کو مواصلات اور نیویگیشن کی خدمات فراہم کرتا ہے، اور یہ خلائی اسٹیشن اور ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے درمیان ڈیٹا کی منتقلی کو بھی ممکن بناتا ہے۔
خلاباز اپنے گھر سے دور رہنے والے دوسرے امریکیوں کی طرح absentee ballot کی درخواست کرنے کے لیے فیڈرل پوسٹ کارڈ کی درخواست بھر کر ووٹ کے اہل بنتے ہیں۔ اس طرح، خلا میں رہنے والے خلاباز بھی اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔