پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں انڈیکس نے 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن (پیر کو) پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 83,729 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
بعد میں، مارکیٹ میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اس کے نتیجے میں پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس تک پہنچ گئی، اور 100 انڈیکس 83,808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 584 پوائنٹس کی مزید تیزی کے بعد یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 84,116 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔