بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد، بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں واپسی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، طلاق کے بعد نتاشا اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی وطن سربیا چلی گئی تھیں۔ وہاں چند ماہ گزارنے کے بعد، وہ حال ہی میں بھارت واپس آئیں اور اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز کر لی ہے۔ نتاشا مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جن میں میوزک ویڈیوز اور آئٹم نمبرز شامل ہیں۔
گزشتہ روز، نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو “تیرے کرکے” کا پوسٹر شیئر کیا۔ نتاشا نے اس پوسٹ میں بتایا کہ اس گانے کا ٹیزر 6 اکتوبر اتوار کے روز یوٹیوب پر لانچ کیا جائے گا۔
مداحوں نے اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق کے بعد نتاشا کی انڈسٹری میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نتاشا اب اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر دینا چاہتی ہیں، جو کہ ان کی بھارت واپسی کی وجہ بھی ہے۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی، جس پر ان کے مداح مایوس ہوئے تھے۔ ہاردک اور نتاشا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے ایک بیٹے بھی ہیں۔