پروگرام کے اختتام پر جب سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے لڑکیوں کو اسٹیج پر بلایا تاکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک انہیں شیلڈ پیش کریں، تو انہوں نے اسٹیج سے اتر جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ لڑکیاں میرے لیے نامحرم ہیں، لہذا میں شیلڈ نہیں دے سکتا۔”
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بعد میں لڑکوں کو شیلڈ دی۔ انہوں نے زمرد خان سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ “آپ ان بچیوں کو چھو نہیں سکتے، کیونکہ یہ نامحرم ہیں۔”
ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے اور دو روز قیام کے بعد کراچی روانہ ہوگئے، جہاں وہ مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے اور اجتماعات سے خطاب کریں گے۔