اسلام آباد ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ان کیمرا اجلاس کل منعقد ہوگا، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کی جائے گی، جس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔