لاہور۔وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف کی درخواست دائر کر دی۔نیب ترمیمی قانون کے تحت، دونوں کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے، اور انہوں نے وکیل کے ذریعے عدالت میں دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پیش کی۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت اس ریفرنس کی سماعت کا اختیار احتساب عدالت کے پاس نہیں ہے، لہٰذا عدالت کو یہ ریفرنس واپس چیئرمین نیب کے پاس بھیجنا چاہیے۔بعد میں، احتساب عدالت نے نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی، جس میں ان کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 18 فروری 2019 کو وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اس ریفرنس میں دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، اور الزام لگایا گیا کہ انہوں نے رمضان شوگر ملز کے لیے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔ریفرنس میں کہا گیا کہ اس نالے کی تعمیر کے نتیجے میں قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اور اس لیے دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔