ممبئی: بالی ووڈ اسٹار گووندا ایک حادثے کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا، جب گووندا اپنی رہائش گاہ پر اکیلے تھے۔ وہ اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر زخمی ہوئے۔ اداکار کے منیجر ششی سنہا نے بتایا کہ گووندا کو کولکتہ میں ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی پرواز پکڑنی تھی، اور وہ ائیرپورٹ کی طرف جا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
سنہا کے مطابق، ریوالور الماری سے گرتے ہی غلطی سے فائر ہوا، جو گووندا کی ٹانگ میں لگا۔ خوش قسمتی سے، یہ چوٹ خطرناک نہیں تھی۔ اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔