اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اخترافغان کو بینچ میں شامل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام پیش کیا تھا۔ جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی لارجر بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی اس لارجر بنچ کے ارکان ہیں۔مزید ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان کی شمولیت سے 5 رکنی لارجر بنچ مکمل ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا یہ لارجر بنچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قیادت میں ساڑھے گیارہ بجے آرٹیکل 63 اے کیس کی سماعت کرے گا۔ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کا اجلاس نو بجے منعقد ہوا۔