لاہور۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 3 جوڈیشل افسران کو مختلف سزائیں سنائیں۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ سول جج شہباز حسین کی 4 گریڈ درجے نیچے تنزلی کی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبد اللہ عثمان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے سناتے ہوئے ریکارڈ اور جوڈیشل افسر کی شنوائی کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان تمام ججز پر کرپشن اور دیگر الزامات عائد تھے۔