جدہ۔سعودی عرب کی ایک عدالت نے ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق، وزارت داخلہ نے بتایا کہ ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ کے مطابق، مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی، جس کی توثیق اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی کی۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مجرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کر دیا گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سزا کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ مملکت میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو خبردار کیا جا سکے۔