اسلام آباد ۔رواں سال 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی رات کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، 2 اور 3 اکتوبر کی رات سورج پر گرہن لگے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی امریکہ اور انٹارکٹیکا میں سورج گرہن کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔کیا سورج گرہن کا حاملہ خواتین یا بچوں پر کوئی اثر پڑتا ہے؟سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر شروع ہوگا اور 11 بج کر 45 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ گرہن رات 2 بج کر 47 منٹ پر ختم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سورج گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔