یروشلم: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یمن میں راس عیسیٰ اور حدیدہ کے علاقوں میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن میں لڑاکا طیاروں نے راس عیسیٰ کے علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے اس فضائی حملے میں پاور پلانٹس اور ایک سمندری بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا جو تیل کی درآمد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں نے تل ابیب ایئرپورٹ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت راکٹ داغا تھا، جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔