بھارتی آل راؤنڈر مشیر خان ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشیر خان لکھنؤ کے مضافات میں اس حادثے کا شکار ہوئے جب وہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایرانی کپ کے لیے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں انہیں گردن سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
مشیر خان کے والد نوشاد خان بھی ان کے ساتھ تھے، لیکن انہیں معمولی خراشیں آئیں۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوئیں، مگر بتایا گیا ہے کہ ہائی وے پر ان کی گاڑی ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق، مشیر خان کی شدید چوٹوں کی وجہ سے وہ ایرانی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، اور ان کی رنجی ٹرافی 2024-25 کے سیزن میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انہیں کم از کم تین ماہ تک کھیلنے سے دور رہنا پڑے گا۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مشیر خان بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔