اسلام آباد۔سپریم کورٹ سے چوری ہونے والے دو کمپیوٹر سسٹم بلیو ایریا کی ایک دکان سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے یہ کمپیوٹر قبضے میں لیتے ہوئے سپریم کورٹ کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔مقدمے میں سپریم کورٹ کے دو ملازمین، زاہد اور فیصل، نامزد ہیں، جبکہ ملزم زاہد کو تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔