وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے 5 گھنٹے تک پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وقت ختم ہونے پر وزیراعلیٰ واپس روانہ ہوئے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، اور ایک بار پھر اٹک پار جاکر پنجاب کی سرزمین پر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 5 گھنٹے تک پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر سامنا کیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ احتجاج کے وقت ختم ہونے پر وزیراعلیٰ واپس لوٹے، اور راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے دوبارہ احتجاج ہوگا۔