اسلام آباد۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور برہان انٹرچینج سے ہی پشاور واپس روانہ ہوگئے اور کارکنوں کو بھی واپسی کی ہدایت کردی۔کارکنوں سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ واپسی پرکارکنان کے لیے کھانےکا انتظام ہوگا، آرام آرام سے کارکنان واپسی کرلیں،کارکنان نے پولیس کے اہلکاروں پکڑا تھا ہم نے واپس کیا، یہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی، آنسوگیس اور پھر فائرنگ کی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم تھا کہ ہر صورت احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، راولپنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی ہےانہوں نے بھی یہی کہا ہے کہ احتجاج کا وقت ختم ہوگیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے، یہ تحریک جاری رہے گی۔علی امین کے واپسی کے اعلان پر کارکنان نے احتجاج کیا اور کہا کہ ہم واپس نہیں جائیں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے لیڈر شپ نامنظور کے نعرے لگائے، کارکنوں نے اراکین اسمبلی اور وزرا کی گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا۔