اسلام آباد ۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا برہان انٹرچینج سے واپس جانے کا فیصلہ کیا اور کارکنوں سے مختصر تقریر کے دوران احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر واپس چلے گئے، تحریک انصاف کے کارکنوں میں بے چینی کا باعث بنا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا تھا، لیکن حالات کی وجہ سے انہیں واپس آنا پڑا۔وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی، جس پر کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔ احتجاج کرنے والے کارکنوں نے کہا کہ وہ سڑکوں پر نکلیں گے اور وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔اس دوران، پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مختلف علاقوں میں جھڑپیں بھی دیکھنے کو ملیں، جس میں شیلنگ اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔راولپنڈی کے قریب پہنچنے کے بعد، راستے میں کنٹینرز لگا دیے گئے، جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں واپس ہوگئیں، اور یہ صورتحال مظاہرین کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنی۔