کراچی ۔پاکستان کی خوبصورت اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کبھی مذاق تھا، اب وہ ایک تلخ حقیقت بن چکا ہے۔ اشنا شاہ نے اپنی بیماری کی اطلاع انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاونٹ پر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پراسوپیگنوسیا، یعنی چہرے کے اندھے پن، کا شکار ہیں، جو لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے، اور اب میں کسی کو فوراً نہیں پہچان پاتی۔ جو کبھی مذاق ہوتا تھا، اب مجھے اس کی محرومی کا احساس دلا رہا ہے، اور میں جانتی ہوں کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔