تہران۔ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے نعیم قاسم کو اپنا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔نعیم قاسم پہلے حزب اللہ کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔اسرائیلی فوج نے ایک ٹن بارود والے 80 بم گرا کر حسن نصر اللہ ،ان کی بیٹی زینب اور حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کمانڈر علی الکرکی بھی شہید ہوگئے۔