بیروت۔ بیروت پرحملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہیدہوگئے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے داہیہ میں اسرائیل کے رہائشی عمارتوں پر حملے میں حسن نصر اللّٰہ کی بیٹی زینب نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل شہید ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ہسپتال کی زیر گردش ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سٹریچر پر پڑی چادر میں لپٹی لاش حن نصر اللہ کی بیٹی کی ہے جسےزخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکی اور زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حزب اللہ یا لبنانی حکام نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کی رہائشی عمارتوں کے تہہ خانوں میں اسلحہ ہونے کے دعوے کی تردید کی ہے۔