تہران: حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام مسلمانوں سے حزب اللہ اور لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ایرانی عہدیداروں نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو ملک کے اندر ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران حزب اللہ کے رہنماؤں اور ان کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حالیہ اعلان کے بعد اگلے اقدامات طے کیے جا سکیں۔