عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آج دوسرے روز بھی کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2657 ڈالر پر آ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 276000 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 601 روپے کم ہو کر 236625 روپے تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود فی تولہ چاندی کی قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے پر برقرار رہی۔