چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا کو ایچ 13 کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں رہنما راولپنڈی جا رہے تھے جب انہیں حراست میں لیا گیا۔ کچھ دیر بعد، پولیس نے بیرسٹر گوہر خان کو چھوڑ دیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ انہیں ایچ 13 سے گرفتار کیا گیا اور بعد میں پولیس نے انہیں واپس جانے کا کہا، جبکہ سلمان اکرم راجا اب بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سلمان اکرم راجا اور ان کے درمیان بحث کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دی گئی، لیکن سلمان اکرم راجا کو راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔