حکومت نے گیس کی فراہمی کے لیے صارفین کی ترجیحات میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلی ترجیح دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت توانائی و پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی فراہمی کے لیے نئی ترجیحی آرڈر لسٹ میں کیپٹیو پاور یونٹس کو آخری ترجیح میں شامل کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سی این جی اور سیمنٹ انڈسٹری کو بھی تیسری اور آخری ترجیح میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ترتیب کے مطابق، گیس کی قلت کے دوران خاص طور پر موسم سرما میں گھریلو اور کمرشل صارفین، اسپیشل کمرشل اور پراسیس انڈسٹری کو پہلی ترجیح ملے گی۔ کھاد فیکٹریوں اور پاور سیکٹر کو دوسری ترجیح دی جائے گی، جبکہ کیپٹیو پاور، سیمنٹ اور سی این جی کے صارفین کو آخری ترجیح ملے گی۔