مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ہر رکاوٹ عبور کر کے پنڈی پہنچیں گے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کچھ کر سکتی ہے، وہ کر لے، ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ کا قافلہ مردان پہنچ چکا ہے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگے “دما دم مست قلندر” ہونے والا ہے، اور پاکستان میں دفعہ 804 نافذ ہو چکی ہے۔ ہم ہر رکاوٹ کو عبور کر کے پنڈی جائیں گے، اور آگے کیا ہوتا ہے، یہ دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اپنے کام پر توجہ دے، ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، اور ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔