چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران، محسن نقوی نے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ اور اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر بھی بات چیت کی اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ہر کمیٹی کی ذمہ داریاں واضح کی جائیں اور فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، لہذا بہترین انتظامات ضروری ہیں۔
انہوں نے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی رفتار بڑھانے کی ہدایت بھی دی اور اس کے ساتھ ساتھ فیصل آباد میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، پی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔