لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کی برطرفی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل ملک اویس خالد کے دلائل کو تسلیم کیا۔ وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عالم سعید کو تین سال کے لیے تعینات کیا گیا تھا، لیکن بغیر نوٹس دیے دو سال بعد حکومت پنجاب نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا، جو کہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی۔