اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ اس نے معاملے پر غور کے لیے ایک اور اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی رائے پیش کی اور قانونی ٹیم کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔ ارکان نے مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور پھر نظرثانی کی اپیل کا انتظار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کل دوبارہ اس معاملے پر مشاورت کرے گا۔