نیویارک ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خطوط لکھے، خطوط میں کہا گیا کہ ایسی سیاسی جماعت کو نشستیں کس طرح دی جاسکتی ہیں جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں،آزاد امیدوار نے تین دن میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی،تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں تھا، حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے، پارلیمان کی بالادستی کے لئے سپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سپیکر نے فلور کراسنگ کے بارے میں سوال اٹھایا ہے، ایک فریق جو درخواست کا فریق ہی نہیں تھا، اسے ریلیف کس طرح دیا جا سکتا ہے،کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو، اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے۔آئینی و قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔