اسلام آباد۔ملک میں بجلی صارفین کے لیے 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا۔، بجلی کے صارفین کے لیے حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گا، اور یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھ جائے گا۔
100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ہو جائے گا، جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ، 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہو جائے گا، جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہو جائے گا۔
ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا، جبکہ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔ وفاقی حکومت نے جولائی 2024ء میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا اور ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کے لیے استثنیٰ دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے 50 ارب روپے کی سبسڈی سے بجلی کی قیمت میں اضافے کو 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔