اسلام آباد ۔ گندم سکینڈل میں 5 اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نگران دور حکومت میں ملکی ضرورت سے زیادہ گندم درآمد کرنے کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں یہ پانچوں افسران غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں۔ ان افسران میں سابق سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف، سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد، فوڈ سیکیورٹی کمشنر وسیم الحسن، امتیاز گوپانگ، اور ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سہیل شہزاد شامل ہیں۔ معطلی کا نوٹیفکیشن تادیبی کارروائی تک نافذ رہے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطلی میں توسیع کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔یہ افسران ابتدائی طور پر 17 مئی 2024 کو 120 دن کے لیے معطل کیے گئے تھے، اور یہ معطلی کا دورانیہ 14 ستمبر کو مکمل ہو چکا ہے۔